شوکت یوسفزئی کی پی ٹی آئی رہنماؤں میں ناراضگی کی تصدیق
اسلام آباد(بولونیوز)شوکت یوسفزئی نے پاکستان تحریک انصاف کے بعض رہنماؤں میں ناراضگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مطلب کسی الگ گروپ کا بننا نہیں اور نہ ہی حکومت کو کوئی خطرہ لاحق ہے۔
ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ چند ناراض افراد کو منانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ پارٹی میں موجود مسائل زیادہ تر چھوٹے نوعیت کے ہیں۔ ان کے مطابق اگر کسی قسم کی غلط فہمیاں ہیں تو انہیں جلد دور کر لیا جائے گا۔
شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر استعفیٰ دیا تھا، اور پارٹی میں موجود اختلافات جلد حل ہو جائیں گے۔


