190 ملین پاؤنڈ کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکالت ناموں پر دستخط نہ ہو سکے

اسلام آباد(بولونیوز)190 ملین پاؤنڈ کیس میں اپیل دائر کرنے کے لیے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکالت ناموں پر دستخط نہ ہو سکے۔تفصیلات کے مطابق وکیل خالد یوسف چوہدری اڈیالہ جیل میں تقریباً چار گھنٹے انتظار کے بعد واپس لوٹ گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ وکالت نامے 25 مئی کو جیل حکام کو موصول ہو چکے تھے، تاہم جیل انتظامیہ کی جانب سے انہیں بعد میں آنے کا کہا گیا۔

وکیل کے مطابق وکالت ناموں پر دستخط نہ کروانے کے باعث بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے انصاف تک رسائی کے حق میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کیس میں درخواستِ ضمانت مسترد ہونے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنا مقصود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بار بار تاخیر کے باعث قانونی کارروائی متاثر ہو رہی ہے اور اپیل کے آئینی و قانونی حق پر بھی اثر پڑ رہا ہے۔ وکیل کے مطابق وکالت ناموں کی منظوری میں تاخیر سے عدالتی عمل آگے نہیں بڑھ سکا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *