رویت ہلال کمیٹی، رمضان کا چاند دیکھنے پر 20 لاکھ روپے خرچ
پشاور(بولونیوز)مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے تقریباً 20 لاکھ روپے خرچ کیے ہیں۔ یہ رقم خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت ادا کرے گی۔
ذرائع کے مطابق، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی صدارت میں 25 فروری کو ہونے والے کابینہ کے 48 ویں اجلاس کا ایجنڈا تیار کرلیا گیا ہے، جس میں رویت ہلال کمیٹی کے اخراجات کی منظوری شامل ہوگی۔
یہ اخراجات بنیادی طور پر چاند دیکھنے کے لیے مشاہداتی مراکز قائم کرنے، آلات کی فراہمی، اور کمیٹی کے ارکان کی سہولیات پر خرچ کیے گئے ہیں۔


