وفاقی محتسب کے حکم پر پاکستان ریلویز میں تعیناتی، محمد صلاح کو جوائننگ لیٹر جاری

اسلام آباد(بولونیوز)وفاقی محتسب کے احکامات پر درخواست گزار محمد صلاح کو پاکستان ریلویز میں بطور اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر تعینات کر دیا گیا۔

محمد صلاح نے بتایا کہ وہ سلیکشن کے باوجود طویل عرصے سے جوائننگ لیٹر سے محروم تھے۔ وفاقی محتسب کوئٹہ کے دفتر سے رجوع کرنے پر بروقت انکوائری کی گئی اور محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا، جس پر فوری جوائننگ لیٹر جاری کرنے کے احکامات دیے گئے۔ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

دکی میں فائرنگ، دو افراد قتل، لاشیں ندی سے برآمد

تحصیل لونی کے علاقے کلی بختیار خان میں فائرنگ سے قتل کیے گئے دو افراد کی لاشیں ندی سے برآمد ہوئیں۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد موسیٰ خان ولد ہیرو اور لعل خان ولد رحیم خان ہیں۔ لاشیں قانونی کارروائی کے لیے سول ہسپتال دکی منتقل کر دی گئیں، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

پشاور کے علاقے سفید سنگ میں قبل از وقت عیدالفطر، حکومتی رٹ کو چیلنج قرار

پشاور کے علاقے سفید سنگ میں آج عیدالفطر منائی گئی اور مقامی مسجد میں نماز عید ادا کی گئی۔ دوسری جانب ملک بھر اور بیشتر اسلامی ممالک بشمول سعودی عرب میں آج روزہ رکھا جا رہا ہے۔ قبل از وقت عید منانے پر عوامی حلقوں نے شدید تنقید کرتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

سوراب، خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس

بلوچستان کے علاقوں سوراب اور خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ضلع مستونگ میں عیدالفطر کی نمازوں کے اوقات جاری

ضلع مستونگ میں مختلف عیدگاہوں اور مساجد میں نمازِ عیدالفطر کے اوقات اور خطباء کے نام انتہائی احتیاط اور تصدیق کے بعد جاری کر دیے گئے ہیں۔ مرکزی عیدگاہ بس اڈہ مستونگ میں نماز عید صبح 9:00 بجے ادا کی جائے گی۔

زونگ نے پاکستان کے 16 شہروں میں 5G انٹرنیٹ سروس لانچ کر دی

ٹیلی کام کمپنی زونگ نے پاکستان کے 16 شہروں میں 5G انٹرنیٹ سروس کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے، جس سے صارفین کو تیز رفتار اور جدید ڈیجیٹل سہولیات میسر آئیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *