کنڈیارو کے قریب مسافر کوچ پر پتھراؤ، خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد زخمی
کراچی(بولونیوز)لاہور جانے والی مسافر کوچ پر کنڈیارو کے قریب افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے گاڑی پر پتھراؤ کر دیا۔واقعے میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 10 مسافر زخمی ہو گئے، جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات سے معلوم ہوا ہے…
امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کا مسودہ تیار، 9 اہم نکات سامنے آ گئے
واشنگٹن(بولونیوز)امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کے مسودے کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جس میں فریقین کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور تعلقات کی بحالی کے لیے 9 اہم نکات شامل کیے گئے ہیں۔مجوزہ مسودے کے مطابق دونوں ممالک تمام محاذوں پر فوری، جامع اور غیر مشروط جنگ بندی کے پابند ہوں گے۔…
طارق رحمان کے اقتدار میں آتے ہی بنگلادیش کی فوج میں اعلیٰ سطح پر بڑی تقرریاں
ڈھاکا(بولونیوز) بنگلادیش میں وزیراعظم طارق رحمان کے وزارتِ عظمیٰ کا چارج سنبھالتے ہی فوج میں اعلیٰ سطح پر بڑی تبدیلیاں کر دی گئی ہیں۔ آرمی ہیڈکوارٹر کی جانب سے جاری مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں تعینات دفاعی مشیر بریگیڈیئر جنرل محمد حفیظ الرحمان کو ترقی دے کر میجر جنرل بنا دیا گیا…
وجے تھلاپتی کی طلاق سے متعلق قیاس آرائیاں شدت اختیار کر گئیں
چنئی(بولونیوز)وجے تھلاپتی سے متعلق طلاق کی افواہیں ایک بار پھر زور پکڑ گئی ہیں، جب ان کی اہلیہ سنگیتا وجے اہم سیاسی تقریب میں نظر نہیں آئیں۔تفصیلات کے مطابق اداکاری سے سیاست میں آنے والے وجے تھلاپتی نے حال ہی میں تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف اٹھایا۔ اس اہم اور یادگار موقع…
13 ہزار ہیوی وہیکلز میں ٹریکر نصب، آن لائن فوڈ رائیڈرز کو بھی وارننگ جاری
کراچی(بولونیوز)ہیوی وہیکلز میں ٹریکر نصب کردیے گئے جب کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر آن لائن فوڈ رائیڈرز کو وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے مطابق کراچی میں 13 ہزار ہیوی وہیکلز میں ٹریکر نصب کردیے ہیں اور باقی 13 ہزار دیگر ہیوی وہیکلز میں ٹریکر کی…
پاکستان میں سولر انقلاب، عالمی کشیدگی کے باوجود توانائی بحران سے محفوظ: امریکی میڈیا
اسلام آباد(بولونیوز) بڑے پیمانے پر شمسی توانائی کے استعمال کے باعث پاکستان عالمی کشیدگی اور ایران جنگ کے بعد پیدا ہونے والے حالات کے باوجود توانائی بحران سے محفوظ رہا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے CNN کے مطابق ایران جنگ اور خطے میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر تیل اور گیس کی قیمتوں میں…
آئی ایم ایف کی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ 2026 جاری ہوگئی
اسلام آباد(بولونیوز) International Monetary Fund (آئی ایم ایف) نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ 2026 جاری کر دی ہے، جس میں مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کو عالمی معاشی ترقی پر منفی اثرات کا بڑا سبب قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق عالمی معاشی ترقی کی رفتار میں 0.2 فیصد کمی کے بعد مجموعی…
زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز پاکستان ویمن ٹیم کیلئے انتہائی اہم ہے
لاہور(بولونیوز)وہاب ریاض نے کہا ہے کہ زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے مینٹور وہاب ریاض نے کہا کہ ویمن ٹی ٹوئنٹی لیگ کا آغاز وقت کی اہم ضرورت ہے، جبکہ کھلاڑیوں کو غیر…
کراچی میں کھلے نالے نے بزرگ شہری کی جان لے لی
کراچی(بولونیوز)کورنگی نمبر تین زمان ٹاؤن میں کھلے نالے کے باعث ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک بزرگ شہری نالے میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بزرگ شہری اپنی سائیکل پر سامان لادے سڑک پر…
ڈاکوؤں نے پیٹرول پمپ کے مالک کوگولی مارکر75 لاکھ روپے لوٹ لئے
کراچی(بولونیوز)سپرہائی وے پر سبزی منڈی کے مرکزی گیٹ کے سامنے مسلح ملزمان نے پیٹرول پمپ کے مالک کو زخمی کر کے 75 لاکھ روپے کی خطیر رقم لوٹ لی۔ تفصیلات کے مطابق حیرت انگیز طور پر یہ واردات پولیس پوسٹ سے چند قدم کے فاصلے پر ہوئی لیکن پولیس بے خبر رہی۔ سی سی ٹی…


