پاکستان کا بنگلہ دیشی طلبہ کے لیے 500 اسکالرشپس کا اعلان

اسلام آباد(بولونیوز)اسلام آباد میں پاکستان نے بنگلہ دیشی طلبہ کے لیے آئندہ پانچ برسوں کے دوران 500 اسکالرشپس فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق یہ اقدام پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلیمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اگست 2025 میں اپنے دورہ بنگلہ دیش کے دوران “پاکستان-بنگلہ دیش نالج کوریڈور” کے آغاز کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت یہ اسکالرشپ پروگرام شروع کیا جا رہا ہے۔

اس منصوبے کے تحت بنگلہ دیشی طلبہ کو مختلف تعلیمی شعبوں میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی اور عوامی روابط مزید مضبوط ہو سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *