مدرسے کے پنکھے پر ’میڈ ان پاکستان‘ لیبل کے دعوے پر دو افراد گرفتار
اترپردیش(بولونیوز) بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک مدرسے کے پنکھے پر مبینہ طور پر “میڈ ان پاکستان” کا لیبل ہونے کے دعوے پر پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے لیا۔مقامی پولیس حکام کے مطابق معاملہ اس وقت سامنے آیا جب سوشل میڈیا پر ایک پنکھے کی تصویر وائرل ہوئی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ اس پر “میڈ ان پاکستان” کا لیبل موجود ہے۔ اس کے بعد بعض حلقوں کی جانب سے واقعے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔
تحقیقات کے دوران پولیس نے بتایا کہ مذکورہ پنکھا دراصل سعودی عرب سے خریدا گیا تھا، اور ابتدائی شکوک و شبہات غلط ثابت ہوئے۔
حکام کے مطابق مدرسے کے منیجر سمیت دو افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا تھا تاہم بعد ازاں ابتدائی تفتیش میں صورتحال واضح ہونے پر معاملے کو مزید جانچ کے لیے آگے بڑھا دیا گیا ہے۔


