ٹرمپ کا ایران سے متعلق بیان: معاہدہ نہ ہوا تو پابندیاں برقرار رہیں گی
واشنگٹن(بولونیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے متعلق معاملات پر “اچھی خبر” سامنے آ سکتی ہے اور کل کوئی بڑا اعلان یا سرپرائز ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ایران کے ساتھ معاہدہ نہ ہوا تو امریکا کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں پر پابندیاں بدستور برقرار رہیں گی۔ٹرمپ کے مطابق “کل کچھ ہونے والا ہے، اور ان کے خیال میں یہ ایک بہت مثبت پیش رفت ہوگی۔”
امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ کل ایک “اہم اور ذہین شخصیت” وائٹ ہاؤس آ رہی ہے جو اپنے ملک اور عالمی امور کے بارے میں گہری فکر رکھتی ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ اس حوالے سے کل صبح ایک غیر معمولی پریس کانفرنس کی جائے گی۔


