ایران کا دوٹوک مؤقف، جنگ بندی کی خلاف ورزی پر آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کی دھمکی
تہران(بولونیوز)ایران نے واضح کیا ہے کہ اگر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی تو آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کیا جا سکتا ہے۔ایرانی وزارتِ دفاع کے مطابق آبنائے ہرمز میں آمدورفت کی اجازت صرف جنگ بندی کی موجودہ صورتحال سے مشروط ہے، اور اس اہم تجارتی گزرگاہ تک رسائی کا انحصار علاقائی حالات پر ہوگا۔
ایرانی خبر رساں ادارے فارس نیوز ایجنسی کے مطابق وزارتِ دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل رضا طلائی نیک نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز صرف جنگ بندی کی صورت میں ہی کھلی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ فوجی جہازوں اور دشمن قوتوں سے وابستہ بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ترجمان کے مطابق موجودہ صورتحال عارضی ہے، اور اگر خطے کی صورتحال، خصوصاً لبنان سے متعلق معاملات میں تبدیلی آتی ہے تو آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کیا جا سکتا ہے۔


