امریکی ایوان نمائندگان نے ٹرمپ کے ایران سے متعلق جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد منظور کر لی

واشنگٹن(بولونیوز)امریکی ایوان نمائندگان نے ایران کے حوالے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگی اختیارات کو محدود کرنے کے اقدام کی منظوری دے دی ہے۔ اس قرارداد کا مقصد انتظامیہ کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف ممکنہ جارحانہ اقدامات پر کانگریس کی نگرانی کو مضبوط بنانا ہے۔

یہ قرارداد بدھ کے روز 215 کے مقابلے میں 208 ووٹوں سے منظور کی گئی۔ ووٹنگ کے دوران چند ریپبلکن ارکان نے بھی ڈیموکریٹس کا ساتھ دیا، جن میں تھامس میسی، برائن فٹزپیٹرک، ٹام بیریٹ اور وارن ڈیوڈسن شامل ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق اس اقدام کو ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ فوجی کارروائی کے حوالے سے صدر کے اختیارات پر ایک اہم چیلنج قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ حامیوں کا کہنا ہے کہ جنگ جیسے فیصلوں میں کانگریس کی منظوری ناگزیر ہونی چاہیے۔ ناقدین کے مطابق یہ قرارداد امریکی خارجہ اور دفاعی پالیسی پر اثرانداز ہو سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *