ایران نے آبنائے ہرمز پر نگرانی سخت کر دی
تہران(بولونیوز)ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی مشترکہ فوجی کمانڈ نے آبنائے ہرمز میں نگرانی مزید سخت کر دی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز کا کنٹرول اب دوبارہ اپنی سابقہ صورتحال پر آ چکا ہے، جس کی وجہ امریکا کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں پر مسلسل پابندیاں اور بندشیں ہیں۔
پاسدارانِ انقلاب کے مطابق ایرانی بندرگاہوں کی بندش کو امریکا کی “سمندری ڈاکہ زنی” اور “چوری” کے مترادف قرار دیا گیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ خطے کی صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کیے گئے ہیں۔


