ڈاکوؤں نے پیٹرول پمپ کے مالک کوگولی مارکر75 لاکھ روپے لوٹ لئے

کراچی(بولونیوز)سپرہائی وے پر سبزی منڈی کے مرکزی گیٹ کے سامنے مسلح ملزمان نے پیٹرول پمپ کے مالک کو زخمی کر کے 75 لاکھ روپے کی خطیر رقم لوٹ لی۔

تفصیلات کے مطابق حیرت انگیز طور پر یہ واردات پولیس پوسٹ سے چند قدم کے فاصلے پر ہوئی لیکن پولیس بے خبر رہی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ایک موٹر سائیکل پر سوار تین ملزمان ایک سفید رنگ کی کار کا پیچھا کر رہے تھے۔ ملزمان نے اسلحے کے زور پر گاڑی کو روکا، جبکہ ایک ملزم نے گاڑی کے آگے موٹر سائیکل لٹا دی تاکہ راستہ بلاک کیا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *