چینی زبان کے عالمی دن پر وزیراعلیٰ سندھ کا پیغام
کراچی(بولونیوز)سید مراد علی شاہ نے چینی زبان کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سندھ اور چین کے درمیان ثقافتی رشتے صدیوں پر محیط ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی کے فروغ میں چینی زبان کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، جبکہ یہ دنیا کی قدیم اور وسیع ترین زبانوں میں شمار ہوتی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سی پیک منصوبوں کے باعث چینی زبان کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوا ہے، اور سندھ کے تعلیمی اداروں میں اسے سیکھنے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چینی زبان سیکھنا نوجوانوں کے لیے عالمی روزگار کے نئے دروازے کھول سکتا ہے۔سید مراد علی شاہ نے چین کی حکومت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی لازوال دوستی کی بنیاد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی تھی، جو آج بھی مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہے۔


