لالی ووڈ کے معروف نغمہ نگار الطاف باجوہ انتقال کر گئے
لاہور(بولونیوز) پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف نغمہ نگار الطاف باجوہ وفات پا گئے۔ ذرائع کے مطابق الطاف باجوہ کافی عرصے سے علیل تھے اور چند دنوں سے ان کی طبیعت ناساز چل رہی تھی۔ ان کے انتقال کی خبر سے شوبز انڈسٹری سوگوار ہو گئی ہے۔
الطاف باجوہ کی نمازِ جنازہ آج ان کی رہائشگاہ، واقع اقبال ٹاؤن، بدر بلاک میں شام 4 بجے ادا کی جائے گی۔
الطاف باجوہ نے اپنے کیریئر میں کئی مشہور فلمی نغمات تخلیق کیے اور لالی ووڈ میں نغمہ نگاری کے شعبے میں اپنا منفرد مقام بنایا۔ ان کی تخلیقات شائقین کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔


