چیف جسٹس عالیہ نیلم کا تاریخی اقدام، پنجاب کے ججز کی کارکردگی عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ
لاہور(بولونیوز)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے عدالتی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے ججز کی روزانہ بنیادوں پر کارکردگی عوام کے لیے شائع کرنے کا تاریخی فیصلہ کر لیا۔ چیف جسٹس کے حکم پر اس مقصد کے لیے خصوصی سافٹ ویئر تیار کیا گیا ہے، جس کے ذریعے عوام…
حکومت کا آئندہ بجٹ میں غیر ضروری پابندیاں اور تجارتی رکاوٹیں ختم کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(بولونیوز)حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تجارت کے فروغ اور معیشت کی بہتری کے لیے اہم اصلاحاتی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق درآمدات اور برآمدات پر عائد 2600 سے زائد غیر ضروری تجارتی رکاوٹوں کو مرحلہ وار ختم کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد کاروباری ماحول کو…
پاکستان نے یو این میں بحرین اور روس کی پیش کردہ قراردادوں کی حمایت کی
اسلام آباد(بولونیوز)پاکستان نے اقوام متحدہ میں بحرین اور روس کی پیش کردہ قراردادوں کی حمایت کرتے ہوئے عالمی برادری کے سامنے اپنے موقف کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان نے ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت بھی کی ہے۔ انہوں نے…
ایران پر حملوں کا کوئی جواز نہیں، روس کی امریکا اور اسرائیل پر تنقید
روس(بولونیوز)وزارت خارجہ روس کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی مبینہ جارحیت پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں کا کوئی جواز نہیں ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کے مطابق ایران کے خلاف جاری حملوں کے حق میں جو بیانات اور دلائل پیش کیے گئے ہیں…
ایران کی شکایت کی آواز گونج اٹھی، امریکا پر سفری پابندیوں کا الزام
تہران(بولونیوز)ورلڈ کپ کے سلسلے میں ایرانی فٹبال فیڈریشن نے امریکا کے خلاف باضابطہ شکایت درج کرا دی ہے۔ ایرانی فیڈریشن کے مطابق بیلجیئم کے خلاف میچ سے دو دن قبل امریکا میں داخلے کے لیے دی گئی درخواست میزبان ملک کی جانب سے قبول نہیں کی گئی، جس کے باعث ٹیم کی تیاریوں میں شدید…
محکمہ داخلہ پنجاب نے چار اضلاع میں پتنگ بازی کے سامان کی تیاری کی اجازت دے دی
لاہور(بولونیوز)محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے کے چار اضلاع میں پتنگ بازی کے سامان کی تیاری کی اجازت دے دی ہے۔ اس اجازت کے تحت قصور، ملتان، شیخوپورہ اور فیصل آباد میں پتنگ بازی سے متعلق سامان تیار کیا جا سکے گا۔ محکمہ داخلہ کے مطابق ان اضلاع میں خود پتنگ بازی کی اجازت نہیں ہوگی،…
کے ڈی اے میں جعلی ڈگریوں پر بھرتیوں کا بڑا اسکینڈل، 100 افسران آج طلب
کراچی(بولونیوز)کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی بھرتیوں اور جعلی تعلیمی اسناد کے الزامات پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے کارروائی تیز کر دی ہے۔ اینٹی کرپشن ڈسٹرکٹ سینٹرل کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق 100 افسران اور ملازمین کو آج تمام متعلقہ ریکارڈ کے ہمراہ طلب کر لیا گیا…
یومِ القدس ریلی کے باعث اسلام آباد میں ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری
اسلام آباد(بولونیوز) ٹریفک پولیس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ G-6/2 امام بارگاہ سے کل یومِ القدس ریلی برآمد ہونے کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک متاثر ہو گا۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور متبادل راستے استعمال کریں۔ اہم ہدایات اور متبادل…
وزیراعلیٰ سندھ کا اعلان: گل پلازہ کے ہر دکاندار کو فوری مالی امداد اور متبادل دکانیں فراہم کی جائیں گی
کراچی(بولونیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گل پلازہ سانحے کے متاثرہ ہر دکاندار کو گذر بسر کے لیے فوری طور پر 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ کے مطابق کے سی سی آئی کے ذریعے ہر دکاندار کو اپنے نقصان شدہ سامان کا معاوضہ…
طوفانی بارشوں سے 23 سے زائد قیمتی جانوں کے ضائع ہونےپرافسوس کا اظہارکرتےہیں
کراچی(بولونیوز)انصاف لائرزفورم کراچی ڈویژن کےرہنما و معروف قانون دان ایڈوکیٹ حسنین علی چوہان نے گزشتہ رات کراچی میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے نتیجے میں 23 سے زائد قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور 250 سے زائد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے…


