پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ سونا 8 ہزار روپے سے زائد سستا ہوگیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 8 ہزار 900 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
قیمت میں کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 85 ہزار 62 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 7 ہزار 630 روپے کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 15 ہزار 862 روپے مقرر ہوئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے بھاؤ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں فی اونس سونا 89 ڈالر کم ہو کر 4627 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی واضح طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *