حکومت کے حق میں مظاہرے، اسلحہ بردار خواتین بھی شریک

تہران(بولونیوز) جنگ بندی کی ممکنہ معیاد ختم ہونے کے قریب آنے کے ساتھ ہی ایران میں حکومت کے حق میں مظاہروں میں تیزی آ گئی ہے۔خرم آباد شہر کے مغربی علاقے میں حکومت اور مسلح افواج کی حمایت میں بڑی ریلی نکالی گئی، جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

مظاہروں کے دوران بعض مقامات پر اسلحہ بردار خواتین بھی دیکھی گئیں، جو حکومت کے حق میں نعرے بازی کر رہی تھیں۔ذرائع کے مطابق یہ صورتحال اس وقت سامنے آئی ہے جب ڈیل نہ ہونے کی صورت میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئی دھمکی کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ایرانی حکام کی جانب سے صورتحال پر باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا، تاہم سکیورٹی صورتحال کو انتہائی حساس قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *