بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش دوسرے سال میں داخل
اسلام آباد(بولونیوز) پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے فضائی حدود کی بندش سے متعلق نیا نوٹم جاری کر دیا ہے، جس کے بعد بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش دوسرے سال میں داخل ہو گئی ہے۔
نوٹم کے مطابق بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود 24 مئی 2026 کی صبح 5 بجے تک بند رہے گی۔واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود 23 اپریل 2025 سے بند کر رکھی ہے۔ اس پابندی کے باعث بھارتی ایئرلائنز کو اربوں روپے کے مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔


