سندھ حکومت کا کراچی کے لیے نئی ای وی اور ڈبل ڈیکر بسوں کا اعلان
کراچی(بولونیوز) سندھ حکومت نے شہر قائد کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے نئی الیکٹرک وہیکلز (ای وی) اور ڈبل ڈیکر بسیں لانے کا اعلان کر دیا ہے۔
شرجیل انعام میمن نے کراچی کے لیے نئی ای وی اور ڈبل ڈیکر بسیں متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت شہریوں کو جدید، ماحول دوست اور سہل سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کے مطابق خواتین کے لیے مزید ایک ہزار پنک ای وی اسکوٹیز بھی خریدی جائیں گی تاکہ انہیں محفوظ اور باوقار سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے ٹرانسپورٹ نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے لیے بڑے پیمانے پر منصوبے جاری ہیں۔


