ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا ہے: جنگ ختم نہیں ہوئی، صرف عارضی وقفہ ہے
تہران(بولونیوز) ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے جنگ بندی معاہدے کے بعد واضح کیا ہے کہ جنگ ختم نہیں ہوئی بلکہ یہ صرف عارضی وقفہ ہے۔
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر نے امریکہ کے ساتھ 15 روزہ جنگ بندی معاہدے کے بعد تمام فوجی یونٹس کو عارضی طور پر رک جانے کا حکم دیا ہے، تاہم انہوں نے زور دیا کہ یہ جنگ کا مکمل خاتمہ نہیں ہے۔
مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ تمام عسکری شاخیں سپریم لیڈر کے حکم پر فوری طور پر جنگ بندی پر عمل کریں، لیکن ملک ہر وقت مکمل طور پر الرٹ رہے گا تاکہ کسی بھی خطرے کا بروقت مقابلہ کیا جا سکے۔


