یومِ القدس ریلی کے باعث اسلام آباد میں ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری

اسلام آباد(بولونیوز) ٹریفک پولیس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ G-6/2 امام بارگاہ سے کل یومِ القدس ریلی برآمد ہونے کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک متاثر ہو گا۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور متبادل راستے استعمال کریں۔

اہم ہدایات اور متبادل راستے:

ریلی صبح 09:00 بجے امام بارگاہ G-6/2 سے برآمد ہوگی۔

کلثوم پلازہ، فضل حق روڈ کے قریب ٹریفک کے لیے ڈائیورشن، شہری جناح ایونیو استعمال کریں۔

F-6 اور F-7 کے رہائشی پولی کلینک روڈ استعمال کریں۔

لقمان حکیم روڈ، گلی نمبر 14 سے آنے والی ٹریفک کے لیے ڈائیورشن، شہری G-6 میونسپل روڈ اور صدر روڈ استعمال کریں۔

سی ڈی اے ہسپتال، امام بارگاہ G-6/2 کے مقام پر بھی ڈائیورشن، شہری G-6 صدر روڈ اور 7th ایونیو اختیار کریں۔

پولی کلینک کوارٹرز چوک، لقمان حکیم روڈ پر ڈائیورشن، شہری G-6 میونسپل روڈ، صدر روڈ اور 7th ایونیو کا رخ کریں۔

چائنہ چوک، فضل حق روڈ پر ٹریفک ڈائیورشن، شہری F-6 سروس روڈ اور شہید ملت روڈ استعمال کریں۔

فضل حق روڈ سے آنے والی ٹریفک کے لیے متبادل راستہ شہید ملت روڈ مقرر کیا گیا ہے۔

پولی کلینک کی نئی اور پرانی ایمرجنسی کے سامنے کسی بھی قسم کی گاڑی یا موٹر سائیکل پارک کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس FM 92.4 سے تازہ ترین ٹریفک صورتحال جانیں اور ریلی کے دوران مکمل احتیاط برتیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *