نجکاری کے بعد پی آئی اے کا نیا نام “ایئر پاکستان” رکھ دیا گیا
اسلام آباد(بولونیوز)حکومتِ پاکستان نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (PIA) کی نجکاری کے دوران اہم فیصلہ کرتے ہوئے قومی ایئر لائن کا نام تبدیل کر کے “ایئر پاکستان” رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق نام کی تبدیلی کے ساتھ ایئر لائن کے لوگو، جہازوں کے رنگ اور مجموعی ڈیزائن میں بھی تبدیلی کی جائے…
2022ء سے تاحال بیرونی قرض میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، گورنر اسٹیٹ بینک
اسلام آباد(بولونیوز)گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ 2022ء سے اب تک پاکستان کے بیرونی قرض میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ انہوں نے واضح کیا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کے حوالے سے یہ تاثر درست نہیں کہ اضافہ نئے قرضوں کے باعث ہوا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے…
امریکا کے صدر ٹرمپ نے 900 ارب ڈالر کے دفاعی پالیسی بل پر دستخط کر دیے
واشنگٹن(بولونیوز)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 900 ارب ڈالر مالیت کے دفاعی پالیسی بل پر دستخط کر دیے، جس کے بعد یہ بل باضابطہ طور پر قانون بن گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان اینا کیلی کے مطابق، اس بل پر دستخط کرنے سے امریکی فوجیوں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا اور یہ…
جامعہ کراچی کے اساتذہ کا احتجاج اور امتحانات کے بائیکاٹ کے خاتمے کا امکان
کراچی(بولونیوز)کراچی میں جامعہ کراچی کے اساتذہ کے احتجاج اور امتحانات کے بائیکاٹ کے خاتمے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ اساتذہ اور ملازمین کے نمائندوں کی ہائر ایجوکیشن کمیشن میں افسران کے ساتھ مذاکرات ہوئے، جنہیں مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ مذاکرات کے دوران چیئرمین ایچ ای سی کی سربراہی میں ایک…
افسران کی تنخواہوں کا حصہ کفایت شعاری فنڈ میں، عدلیہ کے لیے نئی گاڑیوں کی منظوری
لاہور(بولونیوز)وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرِ صدارت منعقدہ کفایت شعاری اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے تمام سرکاری افسران اپنی دو دن کی بنیادی تنخواہ کفایت فنڈ میں جمع کرائیں گے تاکہ اخراجات میں کمی لائی جا سکے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اعلیٰ عدلیہ کے لیے…
ڈی جی کے ڈی اے آصف جان صدیقی سے عیدالفطر کے بعد سینئر افسران کی ملاقات
کراچی(بولونیوز)عیدالفطر کے بعد ادارہ ترقیات کراچی (کے ڈی اے) کے سینئر افسران نے ڈائریکٹر جنرل آصف جان صدیقی سے ڈی جی آفس میں ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر ممبر فنانس نوید انور صدیقی نے ڈائریکٹر جنرل کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ملاقات میں…
جمہوریت اسی وقت مضبوط ہوگی جب ہم چوردروازے سے اقتدارمیں نہ آئیں،سہیل آفریدی
کراچی(بولونیوز)حیدرآباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے تحریک انصاف کو تیسری بار مینڈیٹ دے کر پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ باقی صوبوں میں جو حکومتیں جعلی مینڈیٹ کے ساتھ قابض ہیں، انہیں عوامی مینڈیٹ کی…
ایک کلو ہیروئن اسمگلنگ کیس: سپریم کورٹ نے ملزم کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی
اسلام آباد(بولونیوز)سپریم کورٹ نےایک کلو ہیروئن اسمگلنگ کے مقدمے میں نامزد ملزم عبدالودود کی درخواستِ ضمانت مسترد کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو 60 روز کے اندر مقدمے کا فیصلہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے قرار دیا کہ…
وزیر تعلیم سندھ نے امتحانی فیس وصولی کی شکایات کا نوٹس لے لیا
کراچی(بولونیوز) وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے صوبے میں بعض تعلیمی بورڈز کی جانب سے طلبہ سے غیر قانونی طور پر امتحانی فیس یا آئی ٹی چارجز وصول کرنے کی شکایات پر فوری نوٹس لے لیا ہے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ سندھ میں تعلیم مفت ہے اور فیس وصولی یا کسی بھی…
اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ، بغیر قانونی پراسس گرفتاری کواغوا قراردیدیا
اسلام آباد(بولونیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے واضح کیا ہے کہ بغیر قانونی پراسس کے پولیس کے ہاتھوں گرفتاری اغوا کے مترادف ہے۔ عدالت نے کہا کہ اگر پراسس کا غلط استعمال کیا جائے یا انصاف کے ساتھ کھلواڑ ہو تو طے شدہ اصول کے مطابق کارروائی کالعدم ہو جاتی ہے۔ عدالت نے متعلقہ کیس میں خاتون…


