مکمل حقوق تسلیم کیے جانے تک آبنائے ہرمز نہیں چھوڑیں گے: مشیر ایرانی سپریم لیڈر
تہران(بولونیوز)ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر محسن رضائی نے کہا ہے کہ مکمل حقوق تسلیم کیے جانے تک ایران آبنائے ہرمز سے دستبردار نہیں ہوگا۔
ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن رضائی نے کہا کہ امریکا مسلسل جنگ سے خوف زدہ ہے، جبکہ ایران طویل جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایرانی لانچر امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے اور انہیں ڈبونے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں، اور جب تک ایران کے تمام حقوق تسلیم نہیں کیے جاتے، آبنائے ہرمز نہیں چھوڑی جائے گی۔
محسن رضائی نے مزید کہا کہ اگر ایرانی بحریہ واقعی تباہ ہو چکی ہے تو پھر امریکا آبنائے ہرمز سے گزرنے کی جرات کیوں نہیں کر رہا؟ ان کے بیان کو خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں غیر معمولی اہمیت دی جا رہی ہے۔


