وزیراعظم اور فیلڈ مارشل جیسی سفارتکاری اپنی زندگی میں کم ہی دیکھی ہے: جلیل عباس جیلانی
اسلام آباد(بولونیوز) سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی جانب سے کی جانے والی سفارتکاری اپنی پوری سفارتی زندگی میں کم ہی دیکھی ہے۔
جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا کے مذاکرات کے پہلے دور میں اسلام آباد ایم او یو کے نام سے ایک معاہدے پر اتفاقِ رائے پیدا ہو گیا تھا۔ تاہم انہوں نے بتایا کہ مذاکرات میں معاہدے کا ڈرافٹ تیار ہونے کے باوجود مجموعی مسائل میں کمی نہ آ سکی۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ نیوکلیئر معاملہ ہے جس پر بات چیت تعطل کا شکار ہے اور یہی مسئلہ مذاکرات کی راہ میں بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہے۔
سابق سیکرٹری خارجہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر جس سطح کی سفارتکاری کر رہے ہیں، ویسی سفارتکاری انہوں نے ماضی میں شاذ و نادر ہی دیکھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سفارتی کوشش کے مثبت اور دور رس نتائج ضرور سامنے آئیں گے۔


