سندھ میں 45 خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری

کراچی(بولونیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ سندھ کے 16 اضلاع میں 45 مختلف خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ان اضلاع میں حیدرآباد، سکھر، ٹنڈو الہیار، جامشورو، مٹیاری، دادو، نوشہروفیروز، سانگھڑ، گھوٹکی، خیرپور، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، جیکب آباد، کشمور اور شکارپور شامل ہیں۔

شیڈول کے مطابق:

2 اپریل 2026: ریٹرننگ افسران پبلک نوٹس جاری کریں گے۔
6 سے 8 اپریل 2026: امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے۔
13 سے 15 اپریل 2026: کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی۔
16 اپریل 2026: امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی۔
30 اپریل 2026: امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔
4 مئی 2026: امیدواروں کی حتمی فہرست شائع ہوگی اور انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔
17 مئی 2026: پولنگ ہوگی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابات شفاف اور غیر جانبدارانہ انداز میں کرائے جائیں گے، اور عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ بروقت اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *