ڈی جی کے ڈی اے آصف جان صدیقی سے عیدالفطر کے بعد سینئر افسران کی ملاقات
کراچی(بولونیوز)عیدالفطر کے بعد ادارہ ترقیات کراچی (کے ڈی اے) کے سینئر افسران نے ڈائریکٹر جنرل آصف جان صدیقی سے ڈی جی آفس میں ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر ممبر فنانس نوید انور صدیقی نے ڈائریکٹر جنرل کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ملاقات میں ڈائریکٹر فنانس ناصر خان، ڈائریکٹر پارکس شکیل احمد خان، ڈائریکٹر ڈی پی اینڈ یو ڈی رفیق احمد کھوڑو، ڈائریکٹر لینڈ عاطف حسین نقوی، ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ سہیل باسط، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس ندیم شبیر سمیت کے ڈی اے ایمپلائز یونین اور لیبر یونین کے عہدیداران بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران باہمی امور، ادارہ جاتی کارکردگی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل آصف جان صدیقی نے افسران اور عملے سے گفتگو کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ادارے کی بہتری اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھی جائیں گی۔


