بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 24 جون تک توسیع
اسلام آباد(بولونیوز)اسلام آباد میں حکومتِ پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 24 جون تک توسیع کر دی ہے۔اس حوالے سے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے باقاعدہ نوٹم (NOTAM) جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹم کے مطابق بھارت کے رجسٹرڈ کمرشل اور فوجی طیاروں کا پاکستان کی فضائی حدود میں داخلہ ممنوع ہوگا۔ اس کے علاوہ بھارتی ایئرلائنز کے لیز پر حاصل کردہ طیارے اور بھارتی شہریوں کی ملکیت یا آپریٹ کیے جانے والے طیارے بھی اس پابندی کی زد میں ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود پر گزشتہ سال 23 اپریل سے پابندی عائد کر رکھی ہے، جس میں اب 24 جون تک توسیع کر دی گئی ہے۔


