شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 11 دہشت گرد ہلاک
شمالی وزیرستان(بولونیوز)سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 11 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے تسلسل میں یہ کارروائی کی گئی، جس میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 11 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے، جبکہ یہ عناصر علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔
ترجمان کے مطابق علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ مزید کہا گیا کہ عزمِ استحکام کے تحت ملک بھر میں دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی تاکہ پاکستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کو یقینی بنایا جا سکے۔


