’آئی ایم ایف نے پیٹرول پر 80 روپے لیوی کا ہدف دیا، ہم 117 روپے وصول

اسلام آباد(بولونیوز)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں پیٹرولیم لیوی اور دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔ممبر کمیٹی مرزا اختیار بیگ نے کہا کہ آئی ایم ایف نے پیٹرول پر 80 روپے لیوی کا ہدف دیا تھا ہم پیٹرول پر لیوی80 کے بجائے117 روپے وصول کر رہے ہیں۔

رکن کمیٹی جاوید حنیف نے کہا کہ حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل پر مجموعی 160روپے کی لیوی کا ہدف تھا، پیٹرول پر زیادہ اور ڈیزل پر کم ٹیکس لگا کر پوری لیوی وصول کی جا رہی ہے۔

قائمہ کمیٹی خزانہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ حکومت اب نئی موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی لا رہی ہے جس کا بنیادی مقصد ملک سے ڈالر کی باہر منتقلی کو روکنا ہے جس پر نویدقمر نے کہا کہ حکومتی پالیسی کے برعکس موبائل کے پارٹس کی درآمد سے ڈالر زیادہ باہر جا رہے ہیں۔

شرکا کو بتایا گیا کہ ملک میں کاربن لیوی کی مدمیں 37 ارب روپے جمع کیے جا چکے ہیں کاربن لیوی میں سے 9ارب روپےکی رقم الیکٹرک گاڑیوں کےلیے بطور سبسڈی دی گئی، ملک بھرمیں الیکٹرک چارجنگ اسٹیشن اس سال صرف 50 لگائے گئے ہیں رواں سال کےدوران حکومت نے 240الیکٹرک چارجنگ اسٹیشن لگانے کا ہدف رکھا تھا۔

حکام کا کہنا تھا کہ حکومت کا ملک بھر میں بجلی بچانے کےلیے 88ملین پرانے پنکھے تبدیل کرنے کا منصوبہ ہے سالانہ 2 لاکھ پنکھے تبدیل کرنے کی موجودہ رفتار سے منصوبے میں 440 سال لگیں گے، مارکیٹ کی سالانہ ایک ملین پنکھے تبدیل کرنے کی رفتار سے بھی کام میں 88 سال لگیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *