بجٹ مذاکرات جاری، آئی ایم ایف کی پیٹرولیم لیوی میں 18 فیصد اضافے کی سفارش
اسلام آباد(بولونیوز)اسلام آباد میں حکومت اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے درمیان بجٹ مذاکرات جاری ہیں، جبکہ آئی ایم ایف مشن کے دورے میں دو روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان بیشتر نکات پر اتفاق ہو چکا ہے، تاہم چند اہم امور پر مزید مذاکرات جاری ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پیٹرولیم لیوی کے ہدف میں 18 فیصد اضافے کی سفارش کی ہے۔ اس وقت پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 108 روپے 17 پیسے مقرر ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف نے صوبوں کو اضافی 430 ارب روپے ریونیو جمع کرنے کا ہدف دیا ہے جبکہ وفاق کو تقریباً 2 ٹریلین روپے سرپلس فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔


