ایران معاہدہ نہ کرے تو مکمل تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا، ٹرمپ کی ایک بار پھر دھمکی
واشنگٹن(بولونیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو سخت دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے معاہدہ نہ کیا تو اسے “مکمل طور پر تباہ” کر دیا جائے گا۔
اپنے ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں امید ہے ایران یہ انٹرویو دیکھ رہا ہوگا۔ ان کے مطابق امریکا کو معلوم ہے کہ ایران نے زیر زمین سے کچھ میزائل نکالے ہیں، تاہم یہ تمام اہداف ایک ہی دن میں تباہ کیے جا سکتے ہیں۔
ٹرمپ کے اس بیان کے بعد ایک بار پھر امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی سے متعلق عالمی سطح پر بحث شروع ہو گئی ہے، جبکہ سفارتی حلقے صورتحال کو حساس قرار دے رہے ہیں۔


