ٹرمپ اور شی جن پنگ ملاقات کے بعد اسٹاک میں تیزی، تیل کی قیمتوں میں کمی
واشنگٹن(بولونیوز)عالمی منڈیوں میں اس وقت مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقات ہوئی، جس کے بعد عالمی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی جبکہ خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 0.40 فیصد کمی کے بعد 105.21 ڈالر فی بیرل تک آ گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل 0.07 فیصد کمی کے ساتھ 100.95 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔
ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں یہ معمولی کمی اس توقع کا نتیجہ ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان مذاکرات عالمی تجارت کو مستحکم بنانے اور معاشی دباؤ کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ مستقبل میں اگر سفارتی پیش رفت جاری رہی تو توانائی اور اسٹاک مارکیٹوں میں مزید استحکام دیکھنے میں آ سکتا ہے۔


