مشرق وسطیٰ میں فوری اور جامع جنگ بندی ناگزیر ہے، چین کا مؤقف

بیجنگ(بولونیوز)چین کی وزارتِ خارجہ نے مشرق وسطیٰ اور خلیجی خطے کی موجودہ صورتحال پر اہم مؤقف جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے فوری اور جامع جنگ بندی ناگزیر ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران میں جاری تنازع کو شروع ہی نہیں ہونا چاہیے تھا، کیونکہ اس سے نہ صرف ایرانی عوام بلکہ پورے خطے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ تنازع عالمی معیشت، سپلائی چین، بین الاقوامی تجارت اور توانائی کی ترسیل پر بھی منفی اثرات مرتب کر رہا ہے۔

بیجنگ نے حالیہ امریکا ایران جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کا دروازہ کھل چکا ہے اور اسے کسی صورت بند نہیں ہونا چاہیے۔

چین نے زور دیا کہ مسائل کے حل کا واحد راستہ بات چیت اور سفارت کاری ہے، جبکہ طاقت کا استعمال تباہ کن نتائج کا باعث بنتا ہے۔

مزید برآں چین نے خلیجی سمندری راستوں، خصوصاً آبنائے ہرمز کی فوری بحالی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی توانائی ترسیل اور سپلائی چین کے استحکام کے لیے یہ انتہائی ضروری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *