ناظم آباد میں آئل ٹینکر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 2 بہنیں جاں بحق، بھائی زخمی

کراچی(بولونیوز)شہر کے علاقے Nazimabad No. 1 Karachi میں افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دو بہنیں جاں بحق جبکہ ان کا بھائی زخمی ہو گیا۔
پولیس حکام کے مطابق آئل ٹینکر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری، جس کے باعث موٹر سائیکل سوار تینوں افراد حادثے کا شکار ہوئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق جاں بحق ہونے والی دونوں لڑکیاں آپس میں بہنیں تھیں اور اپنے بھائی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سفر کر رہی تھیں۔
حادثے کے بعد ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تھا، تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا اور آئل ٹینکر کو تحویل میں لے لیا ہے۔
ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سڑک کی خستہ حالی اور ٹوٹ پھوٹ کے باعث موٹر سائیکل عدم توازن کا شکار ہوئی، جس کے نتیجے میں دونوں بہنیں گر گئیں اور جانبر نہ ہو سکیں۔
پولیس کے مطابق زخمی بھائی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *