عیدالاضحیٰ انتظامات کے سلسلے میں کنٹی جنسی پلان پر بریفنگ، ہدایات جاری
کراچی(بولونیوز)Sindh Solid Waste Management Board کے منیجنگ ڈائریکٹر Tariq Ali Nizamani کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں عیدالاضحیٰ کے انتظامات کے حوالے سے جامع حکمتِ عملی مرتب کرنے اور کنٹی جنسی پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں متعلقہ افسران اور نجی کمپنیوں کے عہدیداران نے شرکت کی اور صفائی و آلائشوں کی بروقت منتقلی سے متعلق تیاریوں سے آگاہ کیا۔ ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے ہدایت کی کہ آلائشیں جمع کرنے کے لیے زون وائز کلیکشن پوائنٹس قائم کیے جائیں گے۔
اجلاس میں نئے سینیٹری لینڈ فل سائٹ پر آپریشن سے متعلق بھی آگاہی فراہم کی گئی اور تمام افسران و کمپنیوں کو ہدایت دی گئی کہ ایس او پیز کے مطابق کچرا نئے سینیٹری لینڈ فل سائٹ پر منتقل کیا جائے۔
اس کے علاوہ Jam Chakro Landfill Site اور Gond Pass Landfill Site پر ٹرینچز بنانے کے لیے جگہ کے جلد انتخاب کی ہدایت دی گئی۔
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے واضح کیا کہ کلیکشن پوائنٹس، آلائشیں اٹھانے کے لیے گاڑیوں اور عملے کی مکمل فہرست عید سے کم از کم 15 دن قبل فائنل کر کے جمع کرائی جائے، تاکہ گاڑیوں کو ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے سسٹم سے منسلک کیا جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ آپریشن کے لیے تمام مشینری اور چونے کے انتظامات یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی۔
اجلاس میں کنٹریکٹرز اور متعلقہ افسران کو عیدالاضحیٰ کے موقع پر کلیکشن پوائنٹس، آلائشوں کو مدفون کرنے کے مقامات، کیمپس کے قیام، پانی اور دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات بھی دی گئیں۔
ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے کہا کہ تمام بلدیاتی اداروں اور دیگر متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ مکمل کوآرڈینیشن کے ذریعے عوام کو عیدالاضحیٰ کے موقع پر زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، جبکہ تمام زونز میں شکایتی مراکز کو بھی فعال رکھا جائے گا۔


