گلگت بلتستان میں انتخابی مہم ختم، ووٹنگ 7 جون کو ہوگی

گلگت(بولونیوز)گلگت بلتستان میں عام انتخابات کے لیے انتخابی مہم کا وقت اختتام پذیر ہو گیا ہے، جس کے بعد اب ووٹنگ 7 جون کو ہوگی۔انتخابی حکام کے مطابق گلگت بلتستان کے عام انتخابات میں 24 حلقوں سے مجموعی طور پر 396 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں 266 آزاد امیدوار شامل ہیں، جبکہ 7 خواتین امیدوار بھی انتخابی عمل میں حصہ لے رہی ہیں۔

انتخابات کے لیے صوبہ بھر میں 1368 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، جن میں سے 480 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس، 350 حساس اور 457 نارمل قرار دیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق صوبے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 58 ہزار 780 ہے، جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 3 ہزار 772 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 54 ہزار 708 ہے۔

صوبائی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ انتخابی عمل کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے 15 ہزار پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *