حکومت کا 7 کروڑ 40 لاکھ روپے سے کتوں کی نس بندی کا پروگرام، عوامی حلقوں میں طنز و مزاح

لاہور(بولونیوز)حکومت کی جانب سے 7 کروڑ 40 لاکھ روپے کی لاگت سے آوارہ کتوں کی نس بندی (خصی) کے پروگرام کے اعلان پر سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں طنز و مزاح کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بچپن میں یہ کام بغیر کسی معاوضے کے کر لیا جاتا تھا، اور شام کو گھر واپس آ کر اہلِ خانہ کی جانب سے داد بھی ملتی تھی۔ اُس وقت اس بات پر شرمندگی محسوس ہوتی تھی، مگر اب معلوم ہوا کہ یہ تو کروڑوں روپے کا منصوبہ ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس پروگرام پر دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ اگر یہ کام اتنی بڑی لاگت سے کیا جا رہا ہے تو شفافیت، نتائج اور عوامی فائدے کو بھی یقینی بنایا جانا چاہیے۔

عوامی رائے کے مطابق اگر حکومت واقعی آوارہ کتوں کے مسئلے کا مستقل حل چاہتی ہے تو اس کے ساتھ صفائی، ویکسینیشن اور عوامی آگاہی جیسے اقدامات بھی ضروری ہیں، تاکہ وسائل کا درست استعمال ممکن ہو سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *