پنجاب حکومت نے زمینوں کے ریکارڈ کےنظام کوجدید بنانےکےلیےفیصلہ کر لیا

لاہور(بولونیوز)پنجاب حکومت نے زمینوں کے ریکارڈ سے متعلق نظام کو جدید بنانے کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ حکومت کے اعلان کے مطابق 30 جون کے بعد مینوئل پٹوار خانے سے فرد کے اجرا کا عمل مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا۔

اب زمین کی ملکیت کے ثبوت کے طور پر جدید “گرین سرٹیفکیٹ لیٹر” جاری کیا جائے گا، جو مکمل طور پر ڈیجیٹل، محفوظ اور شفاف نظام کے تحت فراہم ہوگا۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد زمینوں کے ریکارڈ میں جعل سازی، تاخیر اور کرپشن کا خاتمہ کرنا ہے۔ نیا نظام شہریوں کو آسان، تیز اور قابلِ اعتماد سہولت فراہم کرے گا اور لینڈ ریکارڈ تک رسائی مزید بہتر بنائے گا۔

پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اصلاحات شفاف طرزِ حکمرانی کی جانب ایک اہم پیش رفت ہیں، جس سے عوام کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا اور زمینوں کے معاملات میں اعتماد بحال ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *