بلوچستان میں ایرانی پٹرول سستا، کئی اضلاع میں قیمت 280 روپے فی لیٹر تک گر گئی

کوئٹہ(بولونیوز)بلوچستان میںایرانی پٹرول کی قیمتوں میں نمایاں کمی،متعدد اضلاع میں نرخ260سے310روپےفی لیٹرتک آگی تفصیلات کے مطابق بلوچستان بھر میں ایرانی پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کے باعث مختلف اضلاع میں پٹرول کے نرخ نمایاں حد تک کم ہو گئے ہیں گزشتہ دنوں صوبے میں پٹرول کی قلت اور ترسیل کے مسائل کے باعث ایرانی پٹرول کی قیمت بعض علاقوں میں 500 روپے سے بڑھ کر 600، جبکہ بعض اضلاع میں 800 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی تھی، جس سے شہریوں اور ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران سپلائی میں بہتری اور مارکیٹ میں دستیابی بڑھنے کے باعث ایرانی پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے جمعہ اور ہفتہ کے دوران بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ایرانی پٹرول 350 روپے فی لیٹر کے قریب فروخت ہوتا رہا، جبکہ بعض علاقوں میں اس کی قیمت کم ہو کر260 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی تاجروں اور شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو جزوی ریلیف ملا ہے، تاہم قیمتیں اب بھی معمول کی سطح سے بلند ہیں ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کو یقینی بنانے اور مصنوعی قلت کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کرے تاکہ مستقبل میں قیمتوں میں غیر معمولی اضافے سے بچا جا سکے دوسری جانب مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں سپلائی کی صورتحال برقرار رہی تو ایرانی پٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان بھی موجود ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *