امریکا کا فیفا ورلڈکپ کے لیے ایران کے 15 رکنی وفد کو ویزے دینے سے انکار
واشنگٹن(بولونیوز)امریکا نے آئندہ فیفا ورلڈ کپ کے حوالے سے ایران کے 15 رکنی وفد کو ویزے جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایرانی وفد ٹورنامنٹ سے متعلق انتظامی اور سرکاری امور کے لیے امریکا کا دورہ کرنا چاہتا تھا، تاہم ویزا درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔
اس فیصلے کے بعد کھیلوں کے حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے، جبکہ ایران کی جانب سے تاحال اس معاملے پر باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
یاد رہے کہ فیفا ورلڈ کپ دنیا کا سب سے بڑا فٹبال ٹورنامنٹ ہے، جس میں مختلف ممالک کی ٹیمیں اور وفود شریک ہوتے ہیں۔


