بجٹ سے قبل سولر پینل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
کراچی(بولونیوز)نئے مالی سال کے بجٹ سے قبل ہی ملک میں سولر پینل پلیٹس کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق مختلف اقسام کی سولر پلیٹس کی قیمتوں میں فی یونٹ 7 سے 9 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔ 585 واٹ کی سولر پلیٹ جو پہلے 18 ہزار روپے میں دستیاب تھی، اب بڑھ کر 27 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح 645 واٹ کی پلیٹ کی قیمت 22 ہزار روپے سے بڑھ کر 31 ہزار 200 روپے جبکہ 720 واٹ کی پلیٹ 25 ہزار روپے سے بڑھ کر 33 ہزار 500 روپے تک جا پہنچی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق انورٹرز کی قیمتوں میں بھی اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس سے سولر سسٹم کی مجموعی لاگت مزید بڑھ سکتی ہے۔


