سندھ جیل خانہ جات میں اہم تقرریاں اور تبادلے، حیدرآباد و کراچی کے سپرنٹنڈنٹس تبدیل
کراچی(بولونیوز)حکومتِ سندھ کے محکمہ داخلہ نے جیل خانہ جات کے افسران کے تبادلوں اور نئی تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ محمد اقبال میمن کی جانب سے جاری احکامات کے تحت متعدد اہم انتظامی تبدیلیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سینٹرل جیل حیدرآباد کے سپرنٹنڈنٹ عبدالکریم عباسی کو تبدیل کرکے سینٹرل جیل کراچی کا آفیسر انچارج مقرر کر دیا گیا ہے، جبکہ شاہ الدین صدیقی کو اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل آف جیلز کے عہدے سے تبدیل کرکے سینٹرل جیل حیدرآباد کا سپرنٹنڈنٹ تعینات کیا گیا ہے۔
اسی طرح غلام مرتضیٰ شیخ کو سینٹرل جیل کراچی سے تبدیل کرکے پرنسپل ایس ایس پی سندھ پرزنز اسٹاف ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ حیدرآباد مقرر کیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق تمام تبادلے اور تقرریاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی اور آئندہ احکامات تک برقرار رہیں گی۔


