قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 8 جون کو طلب
اسلام آباد(بولونیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 8 جون کو طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس وزیراعظم کی زیرِ صدارت ہوگا، جس میں قومی ترقیاتی پروگرام کی منظوری دی جائے گی جبکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP) کے اہم اہداف پر تفصیلی غور و خوض کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور صوبائی وزرائے خزانہ بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس کے دوران ملکی اقتصادی نمو، ترقیاتی اخراجات اور مجموعی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ قومی اقتصادی سروے 9 جون کو پیش کیا جائے گا، جس میں گزشتہ مالی سال کی معاشی کارکردگی، ترقیاتی اشاریے اور مستقبل کے اہداف شامل ہوں گے۔


