سجاد علی سومرو کی جدوجہد رنگ لے آئی، لیاری میں لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی

کراچی(بولونیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رکنِ سندھ اسمبلی سجاد علی سومرو کی جانب سے سندھ اسمبلی میں کے الیکٹرک کے خلاف شروع کی گئی مؤثر جدوجہد رنگ لے آئی ہے۔ لیاری میں جہاں پہلے 18 سے 20 گھنٹے تک طویل لوڈشیڈنگ کی جا رہی تھی، اب کامیاب مذاکرات کے بعد اسے کم کر کے 10 سے 12 گھنٹے تک لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس پر عملدرآمد کل یا پرسوں سے شروع ہو جائے گا۔

سجاد علی سومرو نے سندھ اسمبلی کے فلور پر لیاری سمیت کراچی کے عوام کے لیے بھرپور اور مضبوط آواز اٹھائی۔ انہوں نے کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کے ساتھ دو ٹوک مؤقف اختیار کیا اور واضح کیا تھا کہ اگر لوڈشیڈنگ میں کمی نہ کی گئی تو وہ عوام کے ساتھ سڑکوں پر نکلیں گے۔

اسی دباؤ کے نتیجے میں کے الیکٹرک کے اعلیٰ حکام نے رابطہ کیا اور مسئلے کو سنجیدگی سے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ذرائع کے مطابق لیاری کے ساتھ ساتھ کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں واضح کمی لائی جا رہی ہے، جبکہ مزید ریلیف کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی ایک مضبوط آواز سمجھے جانے والے سجاد علی سومرو نے ہمیشہ لیاری کے عوام کا دفاع کیا اور ہر مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے رہے، جس پر علاقہ مکینوں نے اطمینان اور امید کا اظہار کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *