24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان، درجہ حرارت 36 ڈگری تک جا سکتا ہے
کراچی(بولونیوز)شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق محکمۂ موسمیات پاکستان نے پیشگوئی کی ہے کہ شہرِ قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن کے اوقات میں گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے، جبکہ ہوا میں نمی کے تناسب کے باعث حبس بھی محسوس کیا جا سکتا ہے۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دھوپ میں غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں تاکہ گرمی کے اثرات سے محفوظ رہ سکیں۔


