وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی چار روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے،سندھ حکومت نے استقبال کیا
کراچی(بولونیوز)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی چار روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، جہاں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سندھ حکومت کی جانب سے صوبائی وزیر سعید غنی نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی کراچی آمد پر پی ٹی آئی کی مقامی قیادت اور کارکنان بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے، جبکہ سندھ حکومت کی…
پشاور میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع
پشاور(بولونیوز)رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں شروع ہوگیا ہے۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں۔ چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ماہِ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی صورت میں فوری طور…
دیہی علاقوں میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی مہم جاری
پاکپتن(بولونیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ستھرا پنجاب پروگرام کے ذریعے دیہی علاقوں میں صفائی و حفظانِ صحت کو مؤثر اور فعال بنانا ضلعی انتظامیہ کی اہم ترجیحات میں شامل ہے تاکہ عوام کو صاف، محفوظ اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر آصف…
شارع فیصل پاسپورٹ آفس میں ایف آئی اے کا چھاپہ، جعلی دستاویزات پر پاسپورٹ بنانے والا افسر گرفتار
کراچی(بولونیوز)شارع فیصل پر واقع عوامی مرکز پاسپورٹ آفس میں Federal Investigation Agency (ایف آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات کے ذریعے افغان باشندوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے کے الزام میں ایک افسر کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے سی ٹی ڈبلیو کراچی کے مطابق کارروائی کے دوران پاسپورٹ آفس میں تعینات…
کیلیفورنیا میں بینکوئٹ ہال میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک، 10 زخمی
واشنگٹن(بولونیوز)امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر اسٹاکٹن میں خاندانی اجتماع کے دوران بینکوئٹ ہال میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد ہلاک جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کا یہ افسوسناک واقعہ شام 6 بجے سے کچھ پہلے شہر کے شمالی حصے میں پیش آیا۔ سی این این کے مطابق، سان جوآقن کاؤنٹی شیرف…
پسند کی شادی نہ کروانے پر نوجوان نے خودکشی کر لی
موچکو(بولونیوز)موچکو تھانے کے علاقے مشرف کالونی سیکٹر نائن اے میں ایک نوجوان نے پسند کی شادی نہ کروانے پر گلے میں رسی کا پھندا لگا کر اپنی زندگی ختم کر لی۔ پولیس کے مطابق لاش گھر سے ملی اور قانونی کارروائی کے بعد سول اسپتال منتقل کی گئی، جہاں نوجوان کی شناخت 18 سالہ حنین…
مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش میں اضافہ
سرینگر(بولونیوز)مقبوضہ جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں انسانی حقوق کے کارکنوں نے خطے میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کارکنوں کا کہنا ہے کہ 5 اگست 2019 کو دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں…
لٹن روڈ پولیس کی 24 گھنٹے کی کارروائی میں 4 ملزمان گرفتار
کراچی(بولونیوز)لٹن روڈ پولیس نے دوران چیکنگ اور خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر 24 گھنٹوں کے دوران چار مختلف ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لا دیا۔ پولیس حکام کے مطابق: ملزم ہمایوں فاروق کو سرے عام ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، اس کے قبضے سے پستول اور گولیاں برآمد ہوئیں۔…
سندھ بھر میں رمضان المبارک کے دوران اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نوٹیفکیشن جاری
کراچی(بولونیوز)سندھ بھر میں رمضان المبارک کے دوران اسکولوں کے اوقاتِ کار تبدیل کر دیے گئے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ اسکولوں کے اوقاتِ کار صبح 8 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوں گے، جبکہ جمعہ کے روز…
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر جیل ریفارمز، کئی جیل سپرنٹنڈنٹس اور افسران کے تقرر و تبادلے
لاہور(بولونیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر جیل ریفارمز ایجنڈے کے تحت محکمہ داخلہ پنجاب نے جیل خانہ جات میں متعدد افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ اس سلسلے میں حق نواز کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک کا سپرنٹنڈنٹ تعینات کیا گیا جبکہ سپرنٹنڈنٹ جیل اشتیاق احمد گِل کو معطل کر کے…


