شمالی وزیرستان: میران شاہ کیمپ میں کرسمس کی پر وقار تقریب
شمالی وزیرستان(بولونیوز) میران شاہ کیمپ میں کرسمس کے موقع پر ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مقامی کرسچن کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر تھے۔
تقریب کا آغاز پادری کے خطاب سے ہوا، جس میں مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کے پیغام پر زور دیا گیا۔ بچوں نے ٹیبلو پرفارمنس پیش کی، کیک کاٹنے کی رسم ادا کی گئی اور شرکاء میں تحائف تقسیم کیے گئے۔
کرسچن کمیونٹی نے سکیورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہا اور ایسے پروگرامز کے انعقاد کو مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا۔ تقریب کا اختتام دعا اور پاکستان کی سلامتی و استحکام کے لیے نیک خواہشات کے ساتھ ہوا۔


