پنجاب یونیورسٹی ہیلے کالج کی زیرِ تعمیر عمارت کی چھت گر گئی، 15 افراد زخمی

لاہور(بولونیوز)لاہور میں پنجاب یونیورسٹی ہیلے کالج کے قریب جین مندر کے علاقے میں زیرِ تعمیر عمارت کی چھت گرنے سے 15 افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اور ایمرجنسی گاڑیاں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ چار زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ شدید زخمیوں کے جسم کے مختلف حصوں میں فریکچر بھی ہوئے ہیں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق شدید زخمیوں میں 65 سالہ عبدالغفور، 55 سالہ نصیر، 40 سالہ محمد ریاض، 35 سالہ سیف اللہ اور 40 سالہ محمد صابر شامل ہیں جنہیں سر پر چوٹیں آئی ہیں۔دیگر زخمیوں میں 45 سالہ اعظم، 40 سالہ ظفر، 40 سالہ لال شاہ، 33 سالہ محمد عادل، 50 سالہ مختار، 40 سالہ مہربان، 25 سالہ علی اکبر، 22 سالہ عبادت، 30 سالہ ارشد اور 25 سالہ احسان شامل ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ ادارے تحقیقات کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *