بڑے دہشت گرد حملے کا منصوبہ ناکام، کالعدم BLA کا کمانڈر ہلاک
کراچی(بولونیوز) پولیس نے ممکنہ بڑے دہشت گرد حملے کو ناکام بنا دیا۔ 17 فروری کو سی ٹی ڈی سندھ کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد کی شناخت سہیل بلوچ عرف گرگ بلوچ کے طور پر ہوئی۔
ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گرد کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کا اہم کمانڈر اور ‘بولان ایریا فتح اسکواڈ’ کا انچارج تھا۔ پولیس کے مطابق اس کارروائی سے شہر میں ایک بڑے دہشت گرد حملے کا خطرہ ٹل گیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی شہریوں کے لیے سکون کا باعث بنی۔


