امریکا سے جنگ بندی کی کبھی درخواست نہیں کی، دفاع کے لیے تیار ہیں
تہران(بولونیوز)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران نے امریکا سے جنگ بندی کے لیے کبھی درخواست نہیں کی اور جب تک ضرورت پڑی، اپنے دفاع کے لیے تیار رہے گا۔
امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں عباس عراقچی نے واضح کیا کہ ایران نے نہ تو مذاکرات کی خواہش ظاہر کی اور نہ ہی کسی قسم کی بات چیت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کسی سیز فائر یا مذاکرات کے لیے آمادہ نہیں اور اپنے دفاع کے لیے جتنی دیر بھی ضروری ہو، تیار رہے گا۔ ان کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سمجھنا ہوگا کہ یہ ایک غیر قانونی جنگ ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران مستحکم اور مضبوط ہے اور وہ صرف اپنے عوام کا دفاع کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا سے بات چیت کا کوئی فائدہ نہیں ہوا کیونکہ جب ایران بات کر رہا تھا، امریکا نے حملہ کر دیا۔
عباس عراقچی نے بتایا کہ آبنائے ہُرمز سے گزرنے کے لیے متعدد ممالک نے ایران سے رابطہ کیا ہے۔


